Sunan Abi Dawood Hadith 1261 (سنن أبي داود)
[1261] إسنادہ ضعیف
ترمذی (420)
الأ عمش مدلس مشھور وعنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو كَامِلٍ وَعُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالُوا،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ،حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّم:َ إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمُ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ فَلْيَضْطَجِعْ عَلَی يَمِينِہِ. فَقَالَ لَہُ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ: أَمَا يُجْزِئُ أَحَدَنَا مَمْشَاہُ إِلَی الْمَسْجِدِ حَتَّی يَضْطَجِعَ عَلَی يَمِينِہِ؟ قَالَ: عُبَيْدُ اللہِ فِي حَدِيثِہِ, قَالَ لَا قَالَ فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عُمَرَ،فَقَالَ: أَكْثَرَ أَبُو ہُرَيْرَةَ عَلَی نَفْسِہِ،قَالَ: فَقِيلَ لِابْنِ عُمَرَ: ہَلْ تُنْكِرُ شَيْئًا مِمَّا يَقُولُ؟ قَالَ: لَا,وَلَكِنَّہُ اجْتَرَأَ وَجَبُنَّا! قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ أَبَا ہُرَيْرَةَ،قَالَ: فَمَا ذَنْبِي إِنْ كُنْتُ حَفِظْتُ وَنَسَوْا؟!
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی فجر سے پہلے سنتیں پڑھے،تو چاہیئے کہ اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جائے‘‘ مروان بن حکم نے ان سے کہا: کیا بھلا لیٹنا ہی ضروری ہے،کیا مسجد کی طرف چلنا کافی نہیں؟ (عبیداللہ کی روایت میں ہے) کہا: نہیں۔یہ بات سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا کو پہنچی تو انہوں نے کہا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہا نے اپنی جان پر بہت بوجھ ڈال دیا ہے۔کہیں (سہو و خطا کے مرتکب نہ ہو جائیں اور لوگ بھی اعتراض کرتے ہیں) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے کہا گیا: کیا آپ اس کا انکار کرتے ہیں جو انہوں نے بیان کیا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں،لیکن سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جرات مند ہیں اور ہم خائف (بزدل) یہ بات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو انہوں نے کہا: اس میں میرا کیا قصور ہے کہ میں نے یاد رکھا ہے اور یہ بھول گئے ہیں۔