Sunan Abi Dawood Hadith 1264 (سنن أبي داود)
[1264] إسنادہ ضعیف
أبو الفضل الأنصاري مجہول (تقریب التہذیب: 8307)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ وَزِيَادُ بْنُ يَحْيَی،قَالَا: حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ حَمَّادٍ،عَنْ أَبِي مَكِينٍ،حَدَّثَنَا أَبُو الْفُضَيْلِ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ،عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ،فَكَانَ لَا يَمُرُّ بِرَجُلٍ إِلَّا نَادَاہُ بِالصَّلَاةِ،أَوْ حَرَّكَہُ بِرِجْلِہِ. قَالَ زِيَادٌ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْفُضَيْلِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ فجر کے لیے نکلا تو آپ ﷺ جس کسی آدمی کے پاس سے گزرتے اسے نماز کے لیے آواز دیتے یا اپنے پاؤں سے حرکت دیتے۔زیاد نے (((حدثنا أبو الفضل)) کی بجائے) ((حدثنا أبو الفضیل)) کہا ہے۔