Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1276 (سنن أبي داود)

[1276]صحیح

صحیح بخاری (581) صحیح مسلم (826)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا أَبَانُ،حَدَّثَنَا قَتَادَةُ،عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: شَہِدَ عِنْدِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ,فِيہِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ-وَأَرْضَاہُمْ عِنْدِي عُمَرُ-: أَنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ قَالَ: لَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ،حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ،وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ،حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا کہتے ہیںمجھے کئی پسندیدہ لوگوں نے بتایا،ان میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی ہیں بلکہ ان سب میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سب سے بڑھ کر پسندیدہ ہیں،انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’صبح کی نماز کے بعد کوئی نماز نہیں حتیٰ کہ سورج طلوع ہو جائے۔اور نماز عصر کے بعد کوئی نماز نہیں حتیٰ کہ سورج غروب ہو جائے۔