Sunan Abi Dawood Hadith 1277 (سنن أبي داود)
[1277]إسنادہ صحیح
أخرجہ الترمذي (3579 وسندہ صحیح ) وأصلہ في صحیح مسلم (832)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُہَاجِرِ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ سَالِمٍ،عَنْ أَبِي سَلَّامٍ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ،عَنْ عَمْرِو ابْنِ عَبَسَةَ السُّلَمِيِّ،أَنَّہُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ! أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ؟ قَال:َ جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرُ,فَصَلِّ مَا شِئْتَ،فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَشْہُودَةٌ مَكْتُوبَةٌ،حَتَّی تُصَلِّيَ الصُّبْحَ،ثُمَّ أَقْصِرْ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَتَرْتَفِعَ،قِيسَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ,فَإِنَّہَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ،وَيُصَلِّي لَہَا الْكُفَّارُ،ثُمَّ صَلِّ مَا شِئْتَ,فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَشْہُودَةٌ مَكْتُوبَةٌ،حَتَّی يَعْدِلَ الرُّمْحُ ظِلَّہُ،ثُمَّ أَقْصِرْ,فَإِنَّ جَہَنَّمَ تُسْجَرُ وَتُفْتَحُ أَبْوَابُہَا،فَإِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ فَصَلِّ مَا شِئْتَ,فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَشْہُودَةٌ،حَتَّی تُصَلِّيَ الْعَصْرَ،ثُمَّ أَقْصِرْ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ,فَإِنَّہَا تَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ،وَيُصَلِّي لَہَا الْكُفَّارُ... وَقَصَّ حَدِيثًا طَوِيلًا. قَالَ الْعَبَّاسُ: ہَكَذَا حَدَّثَنِي أَبُو سَلَّامٍ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ،إِلَّا أَنْ أُخْطِئَ شَيْئًا لَا أُرِيدُہُ،فَأَسْتَغْفِرُ اللہَ وَأَتُوبُ إِلَيْہِ.
سیدنا عمرو بن عبسہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! رات کا کون سا حصہ زیادہ مقبول ہوتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’آخر رات کا درمیانی حصہ،سو جس قدر جی چاہے نماز پڑھو۔بیشک نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور اس کا اجر لکھا جاتا ہے حتیٰ کہ فجر پڑھ لو۔پھر رک جاؤ حتیٰ کہ سورج نکل آئے اور ایک یا دو نیزوں کے برابر اونچا آ جائے۔بیشک یہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے اور اس وقت کفار اس کی عبادت کرتے ہیں۔پھر نماز پڑھتے رہو،بیشک نماز میں فرشتے حاضر ہوتے اور اس کا اجر لکھا جاتا ہے حتیٰ کہ نیزے کا سایہ اس (نیزے) کے برابر ہو جائے (یعنی دوپہر ہو جائے اور کوئی زائد سایہ باقی نہ رہے) تو رک جاؤ۔بیشک (اس وقت) جہنم بھڑکائی جاتی ہے اور اس کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔جب سورج ڈھل جائے تو جس قدر جی چاہے نماز پڑھو،بیشک نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں،حتیٰ کہ عصر پڑھ لو،پھر رک جاؤ حتیٰ کہ سورج غروب ہو جائے۔بیشک یہ شیطان کے دو سینگوں کے مابین غروب ہوتا ہے اور (اس وقت) کفار اس کی عبادت کرتے ہیں۔‘‘ اور لمبی حدیث بیان کی۔عباس بن سالم نے کہا کہ ابو سلام نے مجھے ابوامامہ سے ایسے ہی بیان کیا ہے الا یہ کہ مجھ سے کوئی نادانستہ بھول ہو گئی ہو تو اللہ سے استغفار اور توبہ کرتا ہوں۔