Sunan Abi Dawood Hadith 1280 (سنن أبي داود)
[1280] إسنادہ ضعیف
ابن إسحاق عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ سَعْدٍ،حَدَّثَنَا عَمِّي،حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ،عَنْ ذَكْوَانَ-مَوْلَی عَائِشَةَ-،أَنَّہَا حَدَّثَتْہُ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْعَصْرِ،وَيَنْہَی عَنْہَا،وَيُوَاصِلُ،وَيَنْہَی عَنِ الْوِصَالِ.
جناب ذکوان مولیٰ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ عصر کے بعد نماز پڑھا کرتے تھے جب کہ لوگوں کو اس سے منع کرتے تھے۔خود وصال کرتے (یعنی دو دو دن کے اکھٹے روزے رکھتے یا اس سے زیادہ کے بھی اور درمیان میں افطار نہ کرتے) اور لوگوں کو وصال سے منع فرماتے تھے۔