Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1282 (سنن أبي داود)

[1282]صحیح

صحیح مسلم (836)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَزَّازُ،أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ،حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: صَلَّيْتُ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسٍ: أَرَآكُمْ رَسُولُ اللہِ ﷺ؟ قَالَ: نَعَمْ,رَآنَا فَلَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْہَنَا.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھی ہیں۔(مختار کہتے ہیں) میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ کو رسول اللہ ﷺ نے دیکھا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں! آپ ﷺ نے ہم کو حکم دیا،نہ منع فرمایا۔