Sunan Abi Dawood Hadith 1284 (سنن أبي داود)
[1284]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ أَبِي شُعَيْبٍ،عَنْ طَاوُسٍ،قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ؟ فَقَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ يُصَلِّيہِمَا،وَرَخَّصَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ. قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت يَحْيَی بْنَ مَعِينٍ،يَقُولُ: ہُوَ شُعَيْبٌ يَعْنِي وَہِمَ شُعْبَةُ فِي اسْمِہِ.
جناب طاؤس کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے کسی کو نہیں دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اسے پڑھتا ہو۔اور عصر کے بعد دو رکعتیں کی رخصت دی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے یحییٰ بن معین کو سنا،کہتے تھے کہ راوی حدیث ابوشعیب دراصل شعیب ہے،شعبہ کو اس کے نام میں وہم ہوا ہے۔