Sunan Abi Dawood Hadith 1286 (سنن أبي داود)
[1286]صحیح
صحیح مسلم (720)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ،أَخْبَرَنَا خَالِدٌ،عَنْ وَاصِلٍ،عَنْ يَحْيَی بْنِ عُقَيْلٍ،عَنْ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ،عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدُّؤَلِيِّ،قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ أَبِي ذَرٍّ،قَال:َ يُصْبِحُ عَلَی كُلِّ سُلَامَی مِنْ أَحَدِكُمْ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ،فَلَہُ بِكُلِّ صَلَاةٍ صَدَقَةٌ،وَصِيَامٍ صَدَقَةٌ،وَحَجٍّ صَدَقَةٌ،وَتَسْبِيحٍ صَدَقَةٌ،وَتَكْبِيرٍ صَدَقَةٌ،وَتَحْمِيدٍ صَدَقَةٌ. فَعَدَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْ ہَذِہِ الْأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ،ثُمَّ قَالَ: يُجْزِئُ أَحَدَكُمْ مِنْ ذَلِكَ رَكْعَتَا الضُّحَی.
جناب ابوالاسودولی کہتے ہیں کہ ہم سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے کہ انہوں نے کہا: ’’صبح ہوتی ہے تو تمہارے ایک ایک کے انگ انگ پر صدقہ لازم ہو چکا ہوتا ہے اور ہر روز ایسے ہوتا ہے۔چنانچہ اس کی ہر نماز،روزہ،حج،تسبیح،تکبیر اور تحمید صدقہ ہوتی ہے۔‘‘ رسول اللہ ﷺ نے یہ اعمال صالحہ شمار فرمائے،پھر فرمایا ’’تمہیں ان سب سے چاشت کی دو رکعتیں کفایت کرتی ہیں۔‘‘