Sunan Abi Dawood Hadith 1291 (سنن أبي داود)
[1291]صحیح
صحیح بخاری (1103) صحیح مسلم (336 بعد ح 719)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَی،قَالَ: مَا أَخْبَرَنَا أَحَدٌ أَنَّہُ رَأَی النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی الضُّحَی،غَيْرُ أُمِّ ہَانِئٍ،فَإِنَّہَا ذَكَرَتْ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ اغْتَسَلَ فِي بَيْتِہَا،وَصَلَّی ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ،فَلَمْ يَرَہُ أَحَدٌ صَلَّاہُنَّ بَعْدُ.
جناب ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ ہمیں ام ہانی رضی اللہ عنہا کے علاوہ کسی نے خبر نہیں دی کہ اس نے دیکھا ہو کہ نبی کریم ﷺ نے نماز چاشت پڑھی،ام ہانی رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فتح مکہ کے روز اس کے گھر میں غسل کیا اور آٹھ رکعتیں پڑھیں (اس کے سوا) اور کسی نے نہیں دیکھا کہ اس کے بعد آپ ﷺ نے یہ رکعات پڑھی ہوں۔