Sunan Abi Dawood Hadith 1293 (سنن أبي داود)
[1293]صحیح
صحیح بخاری (1128) صحیح مسلم (718)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّہَا قَالَتْ: مَا سَبَّحَ رَسُولُ اللہِ ﷺ سُبْحَةَ الضُّحَی قَطُّ،وَإِنِّي لَأُسَبِّحُہَا،وَإِنْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيَدَعُ الْعَمَلَ،وَہُوَ يُحِبُّ أَنْ يَعْمَلَ بِہِ,خَشْيَةَ أَنْ يَعْمَلَ بِہِ النَّاسُ،فَيُفْرَضَ عَلَيْہِمْ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریم ﷺ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ضحیٰ کے نفل کبھی نہیں پڑھے،میں البتہ پڑھتی ہوں۔بلاشبہ رسول اللہ ﷺ کچھ عمل کرنا چاہتے مگر چھوڑ دیتے تھے،کہ لوگ عمل کریں گے تو کہیں ان پر فرض نہ کر دیا جائے۔