Sunan Abi Dawood Hadith 1294 (سنن أبي داود)
[1294]صحیح
صحیح مسلم (670)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ وَأَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،قَالَا: حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،حَدَّثَنَا سِمَاكٌ،قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ: أَكُنْتَ تُجَالِسُ رَسُولَ اللہِ ﷺ؟ قَالَ: نَعَمْ,كَثِيرًا،فَكَانَ لَا يَقُومُ مِنْ مُصَلَّاہُ الَّذِي صَلَّی فِيہِ الْغَدَاةَ،حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ،فَإِذَا طَلَعَتْ قَامَ ﷺ
جناب سماک کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا آپ رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں بہت زیادہ۔آپ ﷺ جہاں فجر کی نماز ادا فرماتے وہاں سے اس وقت تک نہ اٹھتے جب تک کہ سورج طلوع نہ ہو جاتا۔جب (سورج) طلوع ہو جاتا تو پھر آپ ﷺ کھڑے ہو جاتے۔