Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1297 (سنن أبي داود)

[1297]إسنادہ حسن

أخرجہ ابن ماجہ (1387 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (1328)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ النَّيْسَابُورِيُّ،حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ،حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَا عَبَّاسُ! يَا عَمَّاہُ! أَلَا أُعْطِيكَ،أَلَا أَمْنَحُكَ،أَلَا أَحْبُوكَ،أَلَا أَفْعَلُ بِكَ عَشْرَ خِصَالٍ؟! إِذَا أَنْتَ فَعَلْتَ ذَلِكَ غَفَرَ اللہُ لَكَ ذَنْبَكَ,أَوَّلَہُ وَآخِرَہُ،قَدِيمَہُ وَحَدِيثَہُ،خَطَأَہُ وَعَمْدَہُ،صَغِيرَہُ وَكَبِيرَہُ،سِرَّہُ وَعَلَانِيَتَہُ،عَشْرَ خِصَالٍ,أَنْ تُصَلِّيَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ،تَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ،وَسُورَةً،فَإِذَا فَرَغْتَ مِنَ الْقِرَاءَةِ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ،وَأَنْتَ قَائِمٌ, قُلْتَ: سُبْحَانَ اللہِ،وَالْحَمْدُ لِلَّہِ،وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَاللہُ أَكْبَرُ،خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً،ثُمَّ تَرْكَعُ فَتَقُولُہَا وَأَنْتَ رَاكِعٌ عَشْرًا،ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ مِنَ الرُّكُوعِ فَتَقُولُہَا عَشْرًا،ثُمَّ تَہْوِي سَاجِدًا فَتَقُولُہَا وَأَنْتَ سَاجِدٌ عَشْرًا،ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ مِنَ السُّجُودِ فَتَقُولُہَا عَشْرًا،ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُولُہَا عَشْرًا،ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُہَا عَشْرًا،فَذَلِكَ خَمْسٌ وَسَبْعُونَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ،تَفْعَلُ ذَلِكَ فِي أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ. إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصَلِّيَہَا فِي كُلِّ يَوْمٍ مَرَّةً فَافْعَلْ،فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ جُمُعَةٍ مَرَّةً،فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ شَہْرٍ مَرَّةً،فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً،فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي عُمُرِكَ مَرَّةً.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عباس! اے چچا جان! کیا میں آپ کو ایک ہدیہ نہ دوں؟ عطیہ اور تحفہ نہ دوں؟ کیا میں آپ کو دس باتیں نہ سکھا دوں۔جب آپ ان پر عمل کریں گے تو اللہ آپ کے اگلے پچھلے،قدیم جدید،خطا،عمدا،چھوٹے بڑے،پوشیدہ اور ظاہر سب ہی گناہ معاف فرما دے گا۔دس باتیں یہ ہیں کہ آپ چار رکعات پڑھیں۔ہر رکعت میں آپ سورۃ فاتحہ اور ایک سورۃ پڑھیں۔جب آپ پہلی رکعت میں قرآت سے فارغ ہو جائیں اور قیام میں ہوں تو پندرہ بار یہ تسبیح پڑھیں ((سبحان اللہ،والحمد للہ،ولا إلہ إلا اللہ،واللہ أکبر)) پھر رکوع کریں اور حالت رکوع میں دس بار یہی تسبیح پڑھیں۔پھر رکوع سے سر اٹھائیں اور دس بار یہی تسبیح پڑھیں پھر سجدہ کریں اور سجدے میں دس بار یہی پڑھیں۔پھر سجدے سے سر اٹھائیں تو یہی تسبیح دس بار پڑھیں۔پھر دوسرا سجدہ کریں تو اس میں بھی دس بار پڑھیں۔پھر سر اٹھائیں تو دس بار پڑھیں۔ہر رکعت میں یہ کل پچھتر تسبیحات ہوئیں۔اور آپ چاروں رکعتوں میں ایسے ہی کریں۔اگر ہمت ہو تو ہر روز (یہ نماز) پڑھا کریں۔اگر ہر روز نہ پڑھ سکیں تو ہر ہفتے میں ایک بار اگر ہفتے میں نہ پڑھ سکیں تو ایک مہینے میں ایک بار پڑھیں۔اگر یہ نہ کر سکیں تو سال میں ایک بار پڑھیں۔اگر سال میں بھی نہ پڑھ سکیں تو اپنی زندگی میں ایک بار پڑھ لیں۔‘‘