Sunan Abi Dawood Hadith 1298 (سنن أبي داود)
[1298] إسنادہ ضعیف
عمرو بن مالک النکري یحدث عن أبی الجوزاء عن ابن عباس قدر عشرۃ أحادیث غیر محفوظۃ،قالہ ابن عدي فی الکامل (401/1،نسخۃ أخری: 108/2)
والحدیث الآتي (الأصل: 1299) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
-حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْأُبُلِّيُّ،حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ ہِلَالٍ أَبُو حَبِيبٍ،حَدَّثَنَا مَہْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ،حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ،عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ،قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ كَانَتْ لَہُ صُحْبَةٌ-يَرَوْنَ أَنَّہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو-،قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ ﷺ: ائْتِنِي غَدًا أَحْبُوكَ وَأُثِيبُكَ وَأُعْطِيكَ،حَتَّی ظَنَنْتُ أَنَّہُ يُعْطِينِي عَطِيَّةً،قَالَ: إِذَا زَالَ النَّہَارُ فَقُمْ فَصَلِّ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ...،فَذَكَرَ نَحْوَہُ. قَالَ: ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ-يَعْنِي: مِنَ السَّجْدَةِ الثَّانِيَةِ-فَاسْتَوِ جَالِسًا،وَلَا تَقُمْ حَتَّی تُسَبِّحَ عَشْرًا،وَتَحْمَدَ عَشْرًا،وَتُكَبِّرَ عَشْرًا،وَتُہَلِّلَ عَشْرًا،ثُمَّ تَصْنَعَ ذَلِكَ فِي الْأَرْبَعِ الرَّكَعَاتِ. قَالَ: فَإِنَّكَ لَوْ كُنْتَ أَعْظَمَ أَہْلِ الْأَرْضِ ذَنْبًا غُفِرَ لَكَ بِذَلِكَ،قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أُصَلِّيَہَا تِلْكَ السَّاعَةَ،قَالَ: صَلِّہَا مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّہَارِ. قَالَ أَبو دَاود: حَبَّانُ بْنُ ہِلَالٍ،خَالُ ہِلَالٍ الرَّأْيِ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ الْمُسْتَمِرُّ بْنُ الرَّيَّانِ،عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو مَوْقُوفًا وَرَوَاہُ رَوْحُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَجَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيِّ،عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَوْلُہُ وَقَالَ فِي حَدِيثِ رَوْحٍ فَقَالَ حَدِيثُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ.
جناب ابوالجوزاء کہتے ہیں کہ مجھ سے ایک صحابی نے بیان کیا جنہیں لوگ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سمجھتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’کل میرے پاس آنا میں تمہیں ایک ہدیہ دوں گا،عطیہ دوں گا۔‘‘ مجھے خیال ہوا کہ آپ ﷺ مجھے کوئی مال عنایت فرمائیں گے۔(میں حاضر ہوا تو) آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب سورج ڈھل جائے تو کھڑے ہو جاؤ اور چار رکعتیں پڑھو۔‘‘ اور مذکورہ بالا کی مانند ذکر کیا۔اس روایت میں کہا: ’’جب تم دوسرے سجدے سے سر اٹھاؤ تو ٹھیک طرح سے بیٹھ جاؤ اور دس بار ((سبحان اللہ)) دس بار ((الحمد اللہ)) دس بار ((اللہ اکبر)) اور دس بار ((لا إلہ إلا اللہ)) پڑھو۔جب تک یہ نہ پڑھ لو کھڑے نہ ہو۔اور پھر چاروں رکعتوں میں ایسے ہی کرو۔’’فرمایا ’’اگر تم اہل زمین میں سب سے زیادہ گناہ گار بھی ہوئے تو اس سے وہ سب معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘ میں نے کہا: اگر میں اس وقت میں نہ پڑھ سکوں تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’رات دن میں کسی بھی وقت پڑھ لو۔‘‘ ¤ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حبان بن ہلال،ہلال الرائی (الرازی) کے ماموں ہیں۔¤ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں اس روایت کو مستمر بن ریان نے ابوالجوزاء سے انہوں نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے موقوفاً بیان کیا ہے۔اور اسے روح بن مسیب اور جعفر بن سلیمان نے عمرو بن مالک نکری سے انہوں نے ابوالجوزاء سے انہوں نے ابن عباس سے ان کا قول بیان کیا ہے۔روح کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا،یہ نبی کریم ﷺ کی حدیث ہے۔(میری اپنی بات نہیں ہے) یعنی مجھے حدیث نبوی کہہ کر بیان کی گئی۔