Sunan Abi Dawood Hadith 1306 (سنن أبي داود)
[1306]صحیح
صحیح بخاری (1142) صحیح مسلم (776)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: يَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَی قَافِيَةِ رَأْسِ أَحَدِكُمْ إِذَا ہُوَ نَامَ ثَلَاثَ عُقَدٍ،يَضْرِبُ مَكَانَ كُلِّ عُقْدَةٍ: عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ فَارْقُدْ،فَإِنِ اسْتَيْقَظَ فَذَكَرَ اللہَ,انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ،فَإِنْ صَلَّی انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَأَصْبَحَ نَشِيطًا طَيِّبَ النَّفْسِ،وَإِلَّا أَصْبَحَ خَبِيثَ النَّفْسِ كَسْلَانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی سوتا ہے تو شیطان اس کی گدی کے پاس تین گرہیں لگا دیتا ہے اور ہر گرہ پر یہ دم کرتا ہے۔’’رات لمبی ہے سویا رہ‘‘ اگر وہ جاگ جائے،اللہ کا ذکر کرے تو ایک گروہ کھل جاتی ہے اگر وہ وضو کر لے تو دوسری کھل جاتی ہے۔اور اگر نماز پڑھ لے تو تیسری بھی کھل جاتی ہے اور وہ ہشاش بشاش،خوش خوش صبح کرتا ہے۔ورنہ بری حالت اور کسل مندی کی کیفیت میں صبح کرتا ہے۔‘‘