Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1307 (سنن أبي داود)

[1307]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ،قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ،قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِي قَيْسٍ،يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِي اللہُ عَنْہَا: لَا تَدَعْ قِيَامَ اللَّيْلِ, فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ لَا يَدَعُہُ،وَكَانَ إِذَا مَرِضَ أَوْ كَسِلَ,صَلَّی قَاعِدًا.

سیدنا عبداللہ بن ابی قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ’’رات کا قیام مت چھوڑو کیونکہ رسول اللہ ﷺ اسے نہ چھوڑتے تھے۔اگر آپ ﷺ بیمار ہوتے یا کسل مندی کی کیفیت ہوتی تو بیٹھ کر نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔‘‘