Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1310 (سنن أبي داود)

[1310]صحیح

صحیح بخاری (212) صحیح مسلم (786)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَال:َ إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَرْقُدْ،حَتَّی يَذْہَبَ عَنْہُ النَّوْمُ,فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا صَلَّی وَہُوَ نَاعِسٌ لَعَلَّہُ يَذْہَبُ يَسْتَغْفِرُ,فَيَسُبَّ نَفْسَہُ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریم ﷺ منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کسی کو نماز میں اونگھ آنے لگے تو اسے چاہیے کہ سو جائے،حتیٰ کہ اس کی نیند پوری ہو جائے کیونکہ جب کوئی اونگھتے ہوئے نماز پڑھے تو ہو سکتا ہے کہ وہ استغفار کرنا چاہتا ہو مگر اپنے آپ کو گالیاں ہی دینے لگے۔‘‘