Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1315 (سنن أبي داود)

[1315]صحیح

صحیح بخاری (1145) صحیح مسلم (758)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللہِ الْأَغَرِّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: يَنْزِلُ رَبُّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَی كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَی سَمَاءِ الدُّنْيَا،حِينَ يَبْقَی ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ،فَيَقُولُ: مَنْ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَہُ؟ مَنْ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَہُ؟ مَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَہُ؟.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ہمارا رب عزوجل ہر رات جب رات کا آخری تیسرا حصہ باقی ہوتا ہے آسمان دینا پر تشریف لاتا ہے اور فرماتا ہے: کون ہے جو مجھ سے دعا کرے اور میں قبول کروں۔کون ہے جو مجھ سے مانگے اور میں اسے دوں۔اور کون ہے جو مجھ سے معافی چاہے اور میں اس کو بخش دوں۔‘‘