Sunan Abi Dawood Hadith 1317 (سنن أبي داود)
[1317]صحیح
صحیح بخاری (1132) صحیح مسلم (741)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی،حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ح،وحَدَّثَنَا ہَنَّادٌ،عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ وَہَذَا حَدِيثُ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ أَشْعَثَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ مَسْرُوقٍ،قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِي اللہُ عَنْہَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقُلْتُ لَہَا: أَيَّ حِينٍ كَانَ يُصَلِّي؟ قَالَتْ: كَانَ إِذَا سَمِعَ الصُّرَاخَ قَامَ فَصَلَّی.
مسروق کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے متعلق پوچھا کہ آپ ﷺ کس وقت نماز پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: آپ ﷺ جب مرغ کی پکار سنتے تو اٹھ کھڑے ہوتے اور نماز پڑھتے تھے۔