Sunan Abi Dawood Hadith 1324 (سنن أبي داود)
[1324]صحیح
انظر الحدیث السابق (1323)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ،حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ،عَنْ رَبَاحِ بْنِ زَيْدٍ،عَنْ مَعْمَرٍ،عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: إِذَا... بِمَعْنَاہُ،زَادَ:: ثُمَّ لِيُطَوِّلْ بَعْدُ مَا شَاءَ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَزُہَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَجَمَاعَة،عَنْ ہِشَامٍ،عَنْ مُحَمَّدٍ أَوْقَفُوہُ عَلَی أَبِي ہُرَيْرَةَ وَكَذَلِكَ رَوَاہُ أَيُّوبُ وَابْنُ عَوْنٍ أَوْقَفُوہُ عَلَی أَبِي ہُرَيْرَةَ وَرَوَاہُ ابْنُ عَوْنٍ،عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ: فِيہِمَا تَجَوُّزٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب‘‘ اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور اس میں مزید کہا: ’’پھر اس کے بعد جس قدر چاہے لمبی نماز پڑھے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو حماد بن سلمہ،زہیر بن معاویہ اور ایک جماعت نے ہشام بن محمد سے روایت کیا ہے،تو انہوں نے اس کو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر موقوف کیا ہے۔اور اسی طرح اس (حدیث) کو ایوب اور ابن عون نے روایت کیا ہے،تو انہوں نے بھی اس کو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر موقوف کیا ہے۔اور ابن عون،محمد بن سیرین سے روایت کرتے ہیں،تو اس میں ہے کہ ان دونوں (پہلی رکعات) کو مختصر رکھے۔