Sunan Abi Dawood Hadith 1326 (سنن أبي داود)
[1326]صحیح
صحیح بخاری (990) صحیح مسلم (749)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَی مَثْنَی،فَإِذَا خَشِيَ أَحَدُكُمُ الصُّبْحَ,صَلَّی رَكْعَةً وَاحِدَةً،تُوتِرُ لَہُ مَا قَدْ صَلَّی.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے رات کی نماز کے بارے میں پوچھا،تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’رات کی نماز دو دو رکعت ہے۔جب تم میں سے کسی کو صبح ہو جانے کا اندیشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ لے۔یہ اس کی پڑھی ہوئی نماز کو وتر بنا دے گی۔‘‘