Sunan Abi Dawood Hadith 1331 (سنن أبي داود)
[1331]إسنادہ صحیح
ورواہ البخاري (2655) ومسلم (788)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
-حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللہُ عَنْہَا،أَنَّ رَجُلًا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ فَقَرَأَ،فَرَفَعَ صَوْتَہُ بِالْقُرْآنِ،فَلَمَّا أَصْبَحَ,قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يَرْحَمُ اللہُ فُلَانًا! كَأَيٍّ مِنْ آيَةٍ أَذْكَرَنِيہَا اللَّيْلَةَ،كُنْتُ قَدْ أَسْقَطْتُہَا. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ ہَارُونُ النَّحْوِيُّ،عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ فِي سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ فِي الْحُرُوفِ: وَكَأَيٍّ مِنْ نَبِيٍّ[آل عمران: 146].
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک شخص رات کو اٹھا اور قرآت کرنے لگا اور اپنی آواز بلند رکھی۔جب صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اللہ فلاں پر رحم فرمائے! اس نے آج رات مجھے کتنی ہی آیتیں یاد دلا دیں جن میں مجھے ذہول ہو رہا تھا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس کو ہارون نحوی نے حماد بن سلمہ سے بیان کیا تو سورۃ آل عمران کی آیت ((وکأین من نبی)) نقل کی۔