Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1332 (سنن أبي داود)

[1332]صحیح

صححہ ابن خزیمۃ (1162 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (856)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،قَالَ: اعْتَكَفَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْمَسْجِدِ،فَسَمِعَہُمْ يَجْہَرُونَ بِالْقِرَاءَةِ،فَكَشَفَ السِّتْرَ،وَقَالَ: أَلَا إِنَّ كُلَّكُمْ مُنَاجٍ رَبَّہُ،فَلَا يُؤْذِيَنَّ بَعْضُكُمْ بَعْضًا،وَلَا يَرْفَعْ بَعْضُكُمْ عَلَی بَعْضٍ فِي الْقِرَاءَةِ-أَوْ قَالَ: فِي الصَّلَاةِ-

سیدنا ابوسعید (خدری) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد میں اعتکاف فرمایا۔آپ نے لوگوں کو سنا کہ وہ اونچی آواز سے قرآت کر رہے ہیں۔آپ ﷺ نے پردہ ہٹایا اور فرمایا ’’خبردار! تم بلاشبہ سب کے سب اپنے رب سے مناجات کر رہے ہو مگر کوئی دوسرے کو ہرگز ایذا نہ دے اور قرآت میں اپنی آواز دوسرے پر بلند نہ کرے۔‘‘ یا فرمایا ’’نماز میں (اپنی آواز بلند نہ کرے)۔‘‘