Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1340 (سنن أبي داود)

[1340]صحیح

صحیح مسلم (738)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبَانُ،عَنْ يَحْيَی،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً،كَانَ يُصَلِّي ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ،وَيُوتِرُ بِرَكْعَةٍ،ثُمَّ يُصَلِّي قَالَ مُسْلِمٌ بَعْدَ الْوِتْرِ ثُمَّ اتَّفَقَا رَكْعَتَيْنِ،وَہُوَ قَاعِدٌ،فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ قَامَ فَرَكَعَ،وَيُصَلِّي بَيْنَ أَذَانِ الْفَجْرِ وَالْإِقَامَةِ رَكْعَتَيْنِ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ رات کو تیرہ رکعات پڑھا کرتے۔آپ ﷺ (پہلے) آٹھ رکعات پڑھتے،پھر ایک رکعت وتر پڑھتے۔اس کے بعد بیٹھ کر دو رکعتیں پڑھتے۔جب آپ ﷺ کا ارادہ ہوتا کہ رکوع کریں تو کھڑے ہو کر رکوع کرتے۔پھر اذان فجر اور اقامت کے مابین دو رکعتیں پڑھتے۔