Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1356 (سنن أبي داود)

[1356]صحیح

صحیح بخاری (117)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ،فَجَاءَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بَعْدَمَا أَمْسَی،فَقَالَ: أَصَلَّی الْغُلَامُ؟،قَالُوا: نَعَمْ،فَاضْطَجَعَ حَتَّی إِذَا مَضَی مِنَ اللَّيْلِ مَا شَاءَ اللہُ,قَامَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّی سَبْعًا،أَوْ خَمْسًا،أَوْتَرَ بِہِنَّ،لَمْ يُسَلِّمْ إِلَّا فِي آخِرِہِنَّ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری،رسول اللہ ﷺ تشریف لائے جبکہ رات ہو چکی تھی آپ ﷺ نے پوچھا ’’کیا لڑکے نے نماز پڑھ لی ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: ہاں۔چنانچہ آپ ﷺ بھی لیٹ گئے حتیٰ کہ جب رات کا کچھ حصہ گزر گیا جو اللہ نے چاہا تو آپ ﷺ اٹھے اور وضو کیا۔پھر آپ نے سات یا پانچ رکعات پڑھیں اور انہیں وتر بنایا۔اور ان رکعات میں آپ ﷺ نے (درمیان میں) کوئی تشہد نہیں کیا۔