Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1357 (سنن أبي داود)

[1357]صحیح

صحیح بخاری (117)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ،عَنْ شُعْبَةَ عَنِ الْحَكَمِ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ،فَصَلَّی النَّبِيُّ ﷺ الْعِشَاءَ،ثُمَّ جَاءَ فَصَلَّی أَرْبَعًا،ثُمَّ نَامَ،ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي،فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِہِ،فَأَدَارَنِي فَأَقَامَنِي،عَنْ يَمِينِہِ،فَصَلَّی خَمْسًا،ثُمَّ نَامَ حَتَّی سَمِعْتُ غَطِيطَہُ،-أَوْ خَطِيطَہُ-،ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ،ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی الْغَدَاةَ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ بن حارث رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری۔چنانچہ نبی کریم ﷺ نے عشاء کی نماز پڑھی،پھر گھر تشریف لائے اور چار رکعتیں پڑھیں،پھر سو رہے،پھر جاگے اور نماز پڑھنے لگے۔میں بھی اٹھا اور آپ ﷺ کے بائیں جانب کھڑا ہوا تو آپ ﷺ نے مجھ کو اپنی دائیں جانب پھیر لیا۔پھر آپ ﷺ نے پانچ رکعتیں پڑھیں،پھر سو گئے حتیٰ کہ میں نے آپ کے خراٹے سنے۔پھر آپ ﷺ اٹھے اور دو رکعتیں پڑھیں،پھر نماز فجر کے لیے تشریف لے گئے۔