Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1365 (سنن أبي داود)

[1365]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ وَيَحْيَی بْنُ مُوسَی قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ النَّبِيُّ ﷺ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ فَصَلَّی ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنْہَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ حَزَرْتُ قِيَامَہُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِقَدْرِ يَا أَيُّہَا الْمُزَّمِّلُ لَمْ يَقُلْ نُوحٌ مِنْہَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری۔پس نبی کریم ﷺ رات کو اٹھے اور نماز پڑھنے لگے۔آپ ﷺ نے تیرہ رکعات پڑھیں،ان میں فجر کی سنتیں بھی شامل تھیں۔میں نے ہر رکعت میں آپ ﷺ کے قیام کا اندازہ لگایا کہ سورۃ مزمل کے برابر تھا۔نوح نے اپنی روایت میں فجر کی سنتوں کا ذکر نہیں کیا۔