Sunan Abi Dawood Hadith 1368 (سنن أبي داود)
[1368]صحیح
صحیح بخاری (5861) صحیح مسلم (782)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ،عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللہُ عَنْہَا،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: اكْلَفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ,فَإِنَّ اللہَ لَا يَمَلُّ حَتَّی تَمَلُّوا،وَإِنَّ أَحَبَّ الْعَمَلِ إِلَی اللہِ أَدْوَمُہُ وَإِنْ قَلَّ. وَكَانَ إِذَا عَمِلَ عَمَلًا أَثْبَتَہُ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’عمل اسی قدر اختیار کرو جس کی تم میں طاقت ہو کیونکہ اللہ عزوجل (تمہیں ثواب دینے سے) نہیں اکتاتا،حتیٰ کہ تم ہی (عمل سے) اکتا جاؤ۔بلاشبہ اللہ عزوجل کو وہی عمل محبوب ہے جو ہمیشہ ہو اگرچہ تھوڑا ہی ہو۔‘‘ اور نبی کریم ﷺ جب کوئی عمل اختیار کرتے تو اس پر ہمیشگی کرتے تھے۔