Sunan Abi Dawood Hadith 1370 (سنن أبي داود)
[1370]صحیح
صحیح بخاری (6466) صحیح مسلم (783)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ عَلْقَمَةَ،قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: كَيْفَ كَانَ عَمَلُ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ ہَلْ كَانَ يَخُصُّ شَيْئًا مِنَ الْأَيَّامِ؟ قَالَتْ: لَا،كَانَ كُلُّ عَمَلِہِ دِيمَةً،وَأَيُّكُمْ يَسْتَطِيعُ مَا كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَسْتَطِيعُ؟!
جناب علقمہ بیان کرتے ہیں،میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ کے اعمال کا کیا انداز تھا،کیا آپ ﷺ نے کوئی دن خاص کر رکھے تھے؟ انہوں نے کہا: نہیں،آپ ﷺ کے ہر عمل میں ہمیشگی ہوتی تھی اور تم میں وہ استطاعت کہاں جو رسول اللہ ﷺ کو حاصل تھی۔