Sunan Abi Dawood Hadith 1371 (سنن أبي داود)
[1371]صحیح
صحیح مسلم (759)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ قَالَ الْحَسَنُ فِي حَدِيثِہِ وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُرَغِّبُ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأْمُرَہُمْ بِعَزِيمَةٍ ثُمَّ يَقُولُ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَالْأَمْرُ عَلَی ذَلِكَ ثُمَّ كَانَ الْأَمْرُ عَلَی ذَلِكَ فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ وَصَدْرًا مِنْ خِلَافَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا رَوَاہُ عُقَيْلٌ وَيُونُسُ وَأَبُو أُوَيْسٍ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ وَرَوَی عُقَيْلٌ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَقَامَہُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ قیام رمضان کی ترغیب دیا کرتے تھے بغیر اس کے کہ آپ واجبی طور پر ان کو حکم دیں۔پھر فرماتے تھے ’’جس نے ایمان کی بنا پر اور تقرب و ثواب کی غرض سے رمضان کا قیام کیا،اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ کی رحلت ہو گئی اور معاملہ ایسے ہی رہا۔اس کے بعد خلافت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ابتدائی دور میں بھی یہ صورت رہی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عقیل،یونس اور ابواویس نے ایسے ہی روایت کیا ہے ’’یعنی جس نے رمضان کا قیام کیا۔‘‘ اور عقیل کی روایت ہے ’’جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کا قیام کیا۔‘‘