Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1372 (سنن أبي داود)

[1372]صحیح

صحیح بخاری (2014)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِہِ النَّبِيَّ ﷺ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ وَمَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا رَوَاہُ يَحْيَی بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ،نبی کریم ﷺ سے مرفوعاً بیان کرتے ہیں ’’جس نے ایمان اور تقرب و ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے،اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔اور جس نے ایمان اور تقرب و ثواب کے لیے لیلۃ القدر کا قیام کیا،اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یحییٰ بن ابی کثیر اور محمد بن عمرو نے ابوسلمہ سی ایسے ہی روایت کیا ہے۔