Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1373 (سنن أبي داود)

[1373]صحیح

صحیح بخاری (2012) صحیح مسلم (761)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی فِي الْمَسْجِدِ،فَصَلَّی بِصَلَاتِہِ نَاسٌ،ثُمَّ صَلَّی مِنَ الْقَابِلَةِ فَكَثُرَ النَّاسُ،ثُمَّ اجْتَمَعُوا مِنَ اللَّيْلَةِ الثَّالِثَةِ،فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْہِمْ رَسُولُ اللہِ ﷺ،فَلَمَّا أَصْبَحَ,قَالَ: قَدْ رَأَيْتُ الَّذِي صَنَعْتُمْ،فَلَمْ يَمْنَعْنِي مِنَ الْخُرُوجِ إِلَيْكُمْ,إِلَّا أَنِّي خَشِيتُ أَنْ تُفْرَضَ عَلَيْكُمْ،وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریم ﷺ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ سے مسجد میں نماز پڑھی (یعنی رمضان کی رات میں قیام فرمایا) تو لوگوں نے بھی آپ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔آپ ﷺ نے اگلی رات پھر نماز پڑھی تو لوگ بھی بہت ہو گئے۔پھر جب وہ تیسری رات جمع ہوئے تو رسول اللہ ﷺ گھر سے نکلے ہی نہیں۔جب صبح ہوئی تو فرمایا ’’تم نے جو کیا وہ میں نے دیکھا ہے اور مجھے تمہاری طرف نکلنے سے بس یہی مانع رہا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہیں یہ نماز تم پر فرض نہ کر دی جائے۔‘‘ اور یہ رمضان کی بات ہے۔