Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1375 (سنن أبي داود)

[1375]إسنادہ صحیح

أخرجہ الترمذي (806 وسندہ صحیح) والنسائي (1365 وسندہ صحیح) وابن ماجہ (1327 وسندہ صحیح) وصححہ ابن خزیمۃ (2206 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (1298)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي ہِنْدٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ صُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ رَمَضَانَ فَلَمْ يَقُمْ بِنَا شَيْئًا مِنْ الشَّہْرِ حَتَّی بَقِيَ سَبْعٌ فَقَامَ بِنَا حَتَّی ذَہَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ فَلَمَّا كَانَتْ السَّادِسَةُ لَمْ يَقُمْ بِنَا فَلَمَّا كَانَتْ الْخَامِسَةُ قَامَ بِنَا حَتَّی ذَہَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ لَوْ نَفَّلْتَنَا قِيَامَ ہَذِہِ اللَّيْلَةِ قَالَ فَقَالَ إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا صَلَّی مَعَ الْإِمَامِ حَتَّی يَنْصَرِفَ حُسِبَ لَہُ قِيَامُ لَيْلَةٍ قَالَ فَلَمَّا كَانَتْ الرَّابِعَةُ لَمْ يَقُمْ فَلَمَّا كَانَتْ الثَّالِثَةُ جَمَعَ أَہْلَہُ وَنِسَاءَہُ وَالنَّاسَ فَقَامَ بِنَا حَتَّی خَشِينَا أَنْ يَفُوتَنَا الْفَلَاحُ قَالَ قُلْتُ وَمَا الْفَلَاحُ قَالَ السُّحُورُ ثُمَّ لَمْ يَقُمْ بِقِيَّةَ الشَّہْرِ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے،آپ ﷺ نے ہمارے ساتھ کوئی قیام نہ کیا،حتیٰ کہ مہینے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا،تو آپ ﷺ نے ہمیں قیام کروایا،حتیٰ کہ تہائی رات ہو گئی۔جب (آخر سے) چھٹی رات آئی تو آپ ﷺ نے قیام نہ کرایا۔جب پانچویں رات آئی تو ہمیں قیام کروایا،حتیٰ کہ آدھی رات گزر گئی۔میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کاش آپ ہمیں بقیہ رات بھی اس کا قیام کروا دیتے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’انسان جب امام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے اور اس کے فارغ ہونے تک اس کے ساتھ رہتا ہے تو اس کے لیے پوری رات کا قیام شمار کیا جاتا ہے۔‘‘ جب چوتھی رات آئی تو آپ ﷺ نے قیام نہ کرایا۔جب تیسری رات آئی تو آپ ﷺ نے اپنے اقارب،بیویوں اور دوسرے لوگوں کو جمع فرمایا اور ہمیں قیام کرایا،یہاں تک کہ ہمیں فکر ہوئی کہ کہیں ہماری ’’فلاح‘‘ ہی نہ رہ جائے۔(جبیر نے کہا) میں نے پوچھا کہ ’’فلاح‘‘ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا ’’سحری‘‘ پھر بقیہ راتوں میں آپ ﷺ نے ہم کو قیام نہیں کرایا۔