Sunan Abi Dawood Hadith 1388 (سنن أبي داود)
[1388]صحیح
صحیح بخاری (5054) صحیح مسلم (1159)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا أَخْبَرَنَا أَبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَہُ اقْرَأْ الْقُرْآنَ فِي شَہْرٍ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي عِشْرِينَ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي خَمْسَ عَشْرَةَ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي عَشْرٍ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي سَبْعٍ وَلَا تَزِيدَنَّ عَلَی ذَلِكَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ مُسْلِمٍ أَتَمُّ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا تھا ’’قرآن کریم کو ایک مہینے میں ختم کیا کرو۔‘‘ انہوں نے کہا: مجھے اس سے زیادہ کی طاقت ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’بیس دنوں میں ختم کیا کرو۔‘‘ کہا: مجھے اس سے زیادہ کی طاقت ہے۔فرمایا ’’پندرہ دنوں میں ختم کیا کرو۔‘‘ انہوں نے کہا: میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت پاتا ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’دس دنوں میں ختم کیا کرو۔‘‘ کہا: مجھے اس سے بھی زیادہ کی ہمت ہے۔فرمایا ’’سات دن میں ختم کیا کرو اور اس سے کم ہرگز نہ کرنا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مسلم بن ابراہیم کی روایت زیادہ کامل ہے۔