Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1389 (سنن أبي داود)

[1389]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ صُمْ مِنْ كُلِّ شَہْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَاقْرَأْ الْقُرْآنَ فِي شَہْرٍ فَنَاقَصَنِي وَنَاقَصْتُہُ فَقَالَ صُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا قَالَ عَطَاءٌ وَاخْتَلَفْنَا عَنْ أَبِي فَقَالَ بَعْضُنَا سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَقَالَ بَعْضُنَا خَمْسًا

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’ہر مہینے تین دن روزے رکھو اور ایک مہینے میں قرآن پڑھو۔‘‘ آپ ﷺ مجھ سے کمی کرواتے رہے اور میں کمی کرتا رہا۔بالآخر آپ ﷺ نے فرمایا ’’ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو۔‘‘ عطاء کہتے ہیں کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے میرے والد (سائب) سے روایت کرنے میں اختلاف کیا۔ہم میں سے کچھ سات دن روایت کرتے ہیں اور کچھ پانچ (یعنی قرآت قرآن میں)۔