Sunan Abi Dawood Hadith 1396 (سنن أبي داود)
[1396] إسنادہ ضعیف
أبو إسحاق عنعن وحدیث البخاري (4993) ومسلم (822) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ قَالَا أَتَی ابْنَ مَسْعُودٍ رَجُلٌ فَقَالَ إِنِّي أَقْرَأُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ فَقَالَ أَہَذًّا كَہَذِّ الشِّعْرِ وَنَثْرًا كَنَثْرِ الدَّقَلِ لَكِنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَقْرَأُ النَّظَائِرَ السُّورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ النَّجْمَ وَالرَّحْمَنَ فِي رَكْعَةٍ وَاقْتَرَبَتْ وَالْحَاقَّةَ فِي رَكْعَةٍ وَالطُّورَ وَالذَّارِيَاتِ فِي رَكْعَةٍ وَإِذَا وَقَعَتْ وَنُونَ فِي رَكْعَةٍ وَسَأَلَ سَائِلٌ وَالنَّازِعَاتِ فِي رَكْعَةٍ وَوَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ وَعَبَسَ فِي رَكْعَةٍ وَالْمُدَّثِّرَ وَالْمُزَّمِّلَ فِي رَكْعَةٍ وَہَلْ أَتَی وَلَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فِي رَكْعَةٍ وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ وَالْمُرْسَلَاتِ فِي رَكْعَةٍ وَالدُّخَانَ وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ فِي رَكْعَةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا تَأْلِيفُ ابْنِ مَسْعُودٍ رَحِمَہُ اللہُ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ میں ایک رکعت میں پورا جزء مفصل (آخری منزل) پڑھ لیتا ہوں۔انہوں نے کہا: کیا تم شعروں کی طرح جلدی جلدی پڑھتے ہو؟ یا سوکھی ردی کھجوروں کی طرح بکھیرتے ہو؟ حالانکہ نبی کریم ﷺ یکساں قسم کی دو دو سورتیں ایک رکعت میں پڑھا کرتے تھے۔(( النجم )) اور (( الرحمن )) ایک رکعت میں۔(( اقتربت )) اور (( الحاقۃ )) ایک رکعت میں۔(( الطور )) اور (( الذاریات )) ایک رکعت میں۔(( إذا وقعت )) اور (( نون )) ایک رکعت میں۔(( سأل سائل )) اور (( النازعات)) ایک رکعت میں (( ویل للمطففین)) اور (( عبس )) ایک رکعت میں۔(( المدثر )) اور (( المزمل )) ایک رکعت میں(( ہل أتی )) اور (( لا أقسم بیوم القیامۃ )) ایک رکعت میں۔(( عم یتساءلون )) اور (( المرسلات )) ایک رکعت میں۔(( الدخان )) اور ((إذا الشمس کورت )) ایک رکعت میں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سورتوں کی یہ مذکورہ ترتیب سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی تالیف ہے۔(یعنی ان کے مصحف کی ترتیب اس طرح تھی۔)