Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1406 (سنن أبي داود)

[1406]صحیح

صحیح بخاری (1070) صحیح مسلم (576)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَرَأَ سُورَةَ النَّجْمِ فَسَجَدَ فِيہَا وَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنْ الْقَوْمِ إِلَّا سَجَدَ فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ كَفًّا مِنْ حَصًی أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَہُ إِلَی وَجْہِہِ وَقَالَ يَكْفِينِي ہَذَا قَالَ عَبْدُ اللہِ فَلَقَدْ رَأَيْتُہُ بَعْدَ ذَلِكَ قُتِلَ كَافِرًا

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سورۃ النجم کی تلاوت کی اور اس میں سجدہ کیا اور حاضرین میں سے سب نے سجدہ کیا،سوائے ایک آدمی کے۔اس نے کنکر یوں کی یا مٹی کی ایک مٹھی لی اور اپنے چہرے کی طرف اٹھائی اور کہا: مجھے یہ کافی ہے۔سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بعد میں،میں نے اسے دیکھا کہ حالت کفر میں قتل کر دیا گیا۔