Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1408 (سنن أبي داود)

[1408]صحیح

صحیح بخاری (1078) صحیح مسلم (578)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا بَكْرٌ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي ہُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فَقُلْتُ مَا ہَذِہِ السَّجْدَةُ قَالَ سَجَدْتُ بِہَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ ﷺ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِہَا حَتَّی أَلْقَاہُ

ابورافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی،انہوں نے نماز میں سورۃ ((إذا السماء انشقت )) تلاوت کی اور سجدہ بھی کیا۔میں نے پوچھا کہ یہ کیسا سجدہ ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابوالقاسم ﷺ کے پیچھے یہ سجدہ کیا ہے۔اور میں اسے نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ آپ سے جا ملوں۔