Sunan Abi Dawood Hadith 1410 (سنن أبي داود)
[1410]حسن
صححہ ابن خزیمۃ (1455، 1795) وللحدیث شواہد عند البیھقي (2/319) وغیرہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ أَبِي ہِلَالٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّہُ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ ص فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ نَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدَ النَّاسُ مَعَہُ فَلَمَّا كَانَ يَوْمٌ آخَرُ قَرَأَہَا فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ تَشَزَّنَ النَّاسُ لِلسُّجُودِ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ إِنَّمَا ہِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ وَلَكِنِّي رَأَيْتُكُمْ تَشَزَّنْتُمْ لِلسُّجُودِ فَنَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدُوا
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے منبر پر سورۃ ص کی تلاوت کی۔جب سجدے کی آیت پر پہنچے تو آپ منبر سے نیچے تشریف لائے اور سجدہ کیا اور آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔پھر ایک دوسرا موقع آیا اور آپ نے اسی کی تلاوت فرمائی۔جب آپ سجدے کی آیت پر پہنچے تو لوگ سجدے کے لیے تیار ہو گئے۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ ایک نبی (سیدنا داود علیہ السلام) کی توبہ کا ذکر ہے لیکن میں نے تمہیں دیکھا ہے کہ تم سجدہ کرنا چاہتے ہو۔‘‘ چنانچہ آپ اترے اور سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔