Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1412 (سنن أبي داود)

[1412]صحیح

صحیح بخاری (1075) صحیح مسلم (575)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ الْمَعْنَی عَنْ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقْرَأُ عَلَيْنَا السُّورَةَ قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فِي غَيْرِ الصَّلَاةِ ثُمَّ اتَّفَقَا فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ مَعَہُ حَتَّی لَا يَجِدَ أَحَدُنَا مَكَانًا لِمَوْضِعِ جَبْہَتِہِ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہم پر کوئی سورت تلاوت فرماتے،ابن نمیر نے کہا: نماز کے علاوہ،عام حالت میں،پھر دونوں کا بیان ہے کہ آپ سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ کے ساتھ کرتے،حتیٰ کہ ہم میں سے بعض کو پیشانی رکھنے کے لیے جگہ نہ ملتی تھی۔