Sunan Abi Dawood Hadith 1413 (سنن أبي داود)
[1413]إسنادہ حسن
عبد اللہ العمري حسن الحدیث عن نافع، ضعیف الحدیث عن غیرہ مشکوۃ المصابیح (1032)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ أَبُو مَسْعُودٍ الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقْرَأُ عَلَيْنَا الْقُرْآنَ فَإِذَا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ كَبَّرَ وَسَجَدَ وَسَجَدْنَا مَعَہُ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَكَانَ الثَّوْرِيُّ يُعْجِبُہُ ہَذَا الْحَدِيثُ قَالَ أَبُو دَاوُد يُعْجِبُہُ لِأَنَّہُ كَبَّرَ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہم پر قرآن پڑھا کرتے تھے۔جب سجدے کی آیت سے گزرتے تو ((اللہ اکبر)) کہتے اور سجدے میں چلے جاتے اور ہم بھی آپ کے ساتھ سجدہ کرتے۔جناب عبد الرزاق نے بیان کیا کہ امام ثوری کو یہ حدیث بہت پسند تھی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بیان کیا کیونکہ اس میں تکبیر کا ذکر ہے۔