Sunan Abi Dawood Hadith 1415 (سنن أبي داود)
[1415] إسنادہ ضعیف
أبو بحر عبد الرحمٰن بن عثمان ضعیف (تقریب: 3943) ضعفہ الجمھور
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ عُمَارَةَ حَدَّثَنَا أَبُو تَمِيمَةَ الْہُجَيْمِيُّ قَالَ لَمَّا بَعَثْنَا الرَّكْبَ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي إِلَی الْمَدِينَةِ قَالَ كُنْتُ أَقُصُّ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَأَسْجُدُ فَنَہَانِي ابْنُ عُمَرَ فَلَمْ أَنْتَہِ ثَلَاثَ مِرَارٍ ثُمَّ عَادَ فَقَالَ إِنِّي صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمْ فَلَمْ يَسْجُدُوا حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ
ابو تمیمہ ھجیمی کہتے ہیں کہ جب ہم قافلے والوں کے ساتھ مدینہ آئے تو میں نماز فجر کے بعد وعظ کیا کرتا تھا اور اس میں سجدہ تلاوت کیا کرتا تھا۔پس سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ کو روکا،تین بار۔مگر میں نہ رکا۔پھر پلٹ کر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے اور سیدنا ابوبکر،سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم کے ساتھ نمازیں پڑھی ہیں۔یہ حضرات سجدہ نہ کرتے تھے،حتیٰ کہ سورج طلوع ہو جاتا۔