Sunan Abi Dawood Hadith 1435 (سنن أبي داود)
[1435]صحیح
صحیح مسلم (745)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ مَتَی كَانَ يُوتِرُ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَتْ كُلَّ ذَلِكَ قَدْ فَعَلَ أَوْتَرَ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَوَسَطَہُ وَآخِرَہُ وَلَكِنْ انْتَہَی وِتْرُہُ حِينَ مَاتَ إِلَی السَّحَرِ
مسروق بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ رسول ﷺ کس وقت وتر پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ ﷺ نے سب ہی اوقات میں وتر پڑھے ہیں۔رات کے شروع میں،درمیان میں اور آخر میں بھی۔لیکن آخری زندگی میں آپ ﷺ کے وتر سحر کے وقت ہونے لگے تھے۔