Sunan Abi Dawood Hadith 1443 (سنن أبي داود)
[1443]إسنادہ حسن
صححہ ابن خزیمۃ (618 وسندہ حسن) ثابت بن یزید سمع من ھلال بن خباب قبل اختلاطہ، وللحدیث شواہد عند الدارقطني (2/37 ح 1671) وغیرہ مشکوۃ المصابیح (1290)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ہِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَنَتَ رَسُولُ اللہِ ﷺ شَہْرًا مُتَتَابِعًا فِي الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ وَصَلَاةِ الصُّبْحِ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ مِنْ الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ يَدْعُو عَلَی أَحْيَاءٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ عَلَی رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَعُصَيَّةَ وَيُؤَمِّنُ مَنْ خَلْفَہُ
جناب عکرمہ سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مہینہ متواتر ظہر،عصر،مغرب،عشاء اور فجر کی نمازوں میں قنوت پڑھی۔ہر نماز کی آخری رکعت میں رکوع سے ((سمع اللہ لمن حمدہ)) کہنے کے بعد بنو سلیم میں سے رعل،ذکوان اور عصیہ کے قبائل پر بد دعا کرتے تھے اور آپ کے پیچھے والے آمین کہتے تھے۔