Sunan Abi Dawood Hadith 1454 (سنن أبي داود)
[1454]صحیح
صحیح بخاری (4937) صحیح مسلم (897)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ وَہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ سَعْدِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَہُوَ مَاہِرٌ بِہِ مَعَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ وَالَّذِي يَقْرَؤُہُ وَہُوَ يَشْتَدُّ عَلَيْہِ فَلَہُ أَجْرَانِ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس میں ماہر ہے،وہ اعمال نامہ لکھنے والے معزز اور اطاعت گزار فرشتوں کے ساتھ ہو گا۔اور جو شخص قرآن پڑھتا ہے،مگر اسے پڑھنے میں مشقت ہوتی ہے (اٹک اٹک کر پڑھتا ہے) تو اس کے لیے دو اجر ہیں۔‘‘