Sunan Abi Dawood Hadith 1455 (سنن أبي داود)
[1455]صحیح
صحیح مسلم (2699)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللہِ تَعَالَی يَتْلُونَ كِتَابَ اللہِ وَيَتَدَارَسُونَہُ بَيْنَہُمْ إِلَّا نَزَلَتْ عَلَيْہِمْ السَّكِينَةُ وَغَشِيَتْہُمْ الرَّحْمَةُ وَحَفَّتْہُمْ الْمَلَائِكَةُ وَذَكَرَہُمْ اللہُ فِيمَنْ عِنْدَہُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہو کر کتاب اللہ کی تلاوت کرتے اور آپس میں اس کا درس و مذاکرہ کرتے ہیں تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے،رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے،فرشتے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیتے ہیں اور اللہ عزوجل ان کا ذکر ان میں کرتا ہے جو اس کے پاس ہوتے ہیں۔‘‘ (ملائکہ مقربین میں۔)