Sunan Abi Dawood Hadith 1456 (سنن أبي داود)
[1456]صحیح
صحیح مسلم (803)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَہْرِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُہَنِيِّ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَنَحْنُ فِي الصُّفَّةِ فَقَالَ أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يَغْدُوَ إِلَی بُطْحَانَ أَوْ الْعَقِيقِ فَيَأْخُذَ نَاقَتَيْنِ كَوْمَاوَيْنِ زَہْرَاوَيْنِ بِغَيْرِ إِثْمٍ بِاللہِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا قَطْعِ رَحِمٍ قَالُوا كُلُّنَا يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ فَلَأَنْ يَغْدُوَ أَحَدُكُمْ كُلَّ يَوْمٍ إِلَی الْمَسْجِدِ فَيَتَعَلَّمَ آيَتَيْنِ مِنْ كِتَابِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ خَيْرٌ لَہُ مِنْ نَاقَتَيْنِ وَإِنْ ثَلَاثٌ فَثَلَاثٌ مِثْلُ أَعْدَادِہِنَّ مِنْ الْإِبِلِ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے جبکہ ہم صفہ میں تھے۔آپ نے فرمایا ’’تم میں سے کون پسند کرتا ہے کہ بطحان یا عقیق وادی میں جائے اور وہاں سے موٹی تازی خوبصورت اونچے کوہان والی دو اونٹنیاں لے آئے اور اس میں کسی گناہ یا قطع رحمی کا مرتکب بھی نہ ہو۔‘‘ کہا: اے اللہ کے رسول! ہم سب یہ چاہتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تمہارا ہر روز مسجد جا کر کتاب اللہ سے دو آیتیں سیکھ لینا،دو اونٹنیوں کے حصول سے بہتر ہے،اگر تین آیتیں سیکھے تو تین اونٹنیوں سے بہتر ہے۔اسی طرح مزید آیتوں کی تعداد کے مطابق اونٹنیوں سے بہتر ہے۔‘‘ جناب ابو عبید نے ((کوما)) کا ترجمہ بیان کیا کہ ’’اونچے کوہان والی اونٹنی۔‘‘