Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1458 (سنن أبي داود)

[1458]صحیح

صحیح بخاری (4474)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّی أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ مَرَّ بِہِ وَہُوَ يُصَلِّي فَدَعَاہُ قَالَ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ أَتَيْتُہُ قَالَ فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُجِيبَنِي قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي قَالَ أَلَمْ يَقُلْ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ لَأُعَلِّمَنَّكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ مِنْ الْقُرْآنِ أَوْ فِي الْقُرْآنِ شَكَّ خَالِدٌ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ قَوْلُكَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ہِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي الَّتِي أُوتِيتُ وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ

سیدنا ابوسعید بن معلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ان کے پاس سے گزرے جب کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے۔پس آپ نے ان کو بلایا۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی نماز مکمل کی پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔آپ نے پوچھا: ’’تم کو مجھے جواب دینے سے کیا چیز مانع ہوئی‘‘ (حاضر کیوں نہیں ہوئے؟) انہوں نے کہا: میں نماز پڑھ رہا تھا۔آپ نے فرمایا ’’کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا: اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کو جواب دو جب وہ تمہیں بلائیں ایسی چیز کی طرف جو تمہیں زندگی دے۔‘‘ (جو وہ حکم دیں اس پر فوراً عمل پیرا ہو جاؤ۔) (پھر فرمایا) ’’میں تمہیں مسجد سے جانے سے پہلے اعظم (افضل) سورت سکھاؤں گا۔‘‘ خالد کو شک ہوا ہے کہ حدیث کے لفظ ((من القرآن)) ہیں یا ((فی القرآن)) (پھر کچھ دیر گزری تو) میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا تھا،(پھر) آپ ﷺ نے فرمایا ’’(وہ سورت) ((الحمد للہ رب العالمین)) ہے۔یہ ((السبع المثانی)) ہے جو مجھے دی گئی ہے اور القرآن العظیم ہے۔‘‘