Sunan Abi Dawood Hadith 1460 (سنن أبي داود)
[1460]صحیح
صحیح مسلم (810)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ إِيَاسٍ عَنْ أَبِي السَّلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَبَا الْمُنْذِرِ أَيُّ آيَةٍ مَعَكَ مِنْ كِتَابِ اللہِ أَعْظَمُ قَالَ قُلْتُ اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ قَالَ أَبَا الْمُنْذِرِ أَيُّ آيَةٍ مَعَكَ مِنْ كِتَابِ اللہِ أَعْظَمُ قَالَ قُلْتُ اللہُ لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ قَالَ فَضَرَبَ فِي صَدْرِي وَقَالَ لِيَہْنَ لَكَ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ الْعِلْمُ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا: ’’اے ابو منذر! تمہیں کتاب اللہ میں سے کون سی آیت یاد ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔آپ ﷺ نے (پھر) فرمایا اے ابو منذر! تمہیں کتاب اللہ میں سے کون سی آیت یاد ہے جو سب سے اعظم ہو؟‘‘ میں نے عرض کیا: ((اللہ لا إلہ إلا ہو الحی القیوم)) اس پر آپ ﷺ نے میرے سینے میں مارا اور فرمایا ’’اے ابو منذر! تمہیں علم مبارک ہو۔‘‘