Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1471 (سنن أبي داود)

[1471]إسنادہ صحیح

ولہ شواھد عند البخاري (7527) وغیرہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْوَرْدِ،قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ،يَقُولُ: قَالَ عُبَيْدُ اللہِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ: مَرَّ بِنَا أَبُو لُبَابَةَ،فَاتَّبَعْنَاہُ حَتَّی دَخَلَ بَيْتَہُ،فَدَخَلْنَا عَلَيْہِ،فَإِذَا رَجُلٌ رَثُّ الْبَيْتِ،رَثُّ الْہَيْئَةِ،فَسَمِعْتُہُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: (لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ).(قَالَ: فَقُلْتُ لِابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ! أَرَأَيْتَ إِذَا لَمْ يَكُنْ حَسَنَ الصَّوْتِ؟ قَالَ: يُحَسِّنُہُ مَا اسْتَطَاعَ.

عبیداللہ بن ابی یزید نے بیان کیا کہ سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے،ہم ان کے پیچھے ہو لیے،حتیٰ کہ وہ اپنے گھر میں داخل ہو گئے تو ہم بھی اندر گئے۔ہم نے دیکھا کہ بڑا ہی پرانا گھر اور ان کی اپنی حالت بھی ازحد سادہ سی تھی۔میں نے ان سے سنا،کہتے تھے میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جو شخص قرآن کریم کو خوش الحانی سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ (راوی حدیث عبدالجبار نے) کہا میں نے ابن ابی ملیکہ سے کہا: اگر وہ خوش آواز نہ ہو تو؟ انہوں نے کہا: جہاں تک ممکن ہو آواز کو عمدہ بنائے۔