Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1478 (سنن أبي داود)

[1478]صحیح

صحیح مسلم (821)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ عِنْدَ أَضَاةِ بَنِي غِفَارٍ فَأَتَاہُ جِبْرِيلُ ﷺ فَقَالَ إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَ أُمَّتَكَ عَلَی حَرْفٍ قَالَ أَسْأَلُ اللہَ مُعَافَاتَہُ وَمَغْفِرَتَہُ إِنَّ أُمَّتِي لَا تُطِيقُ ذَلِكَ ثُمَّ أَتَاہُ ثَانِيَةً فَذَكَرَ نَحْوَ ہَذَا حَتَّی بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ قَالَ إِنَّ اللہَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَ أُمَّتَكَ عَلَی سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَأَيُّمَا حَرْفٍ قَرَءُوا عَلَيْہِ فَقَدْ أَصَابُوا

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ قبیلہ بنی غفار کے تالاب کے پاس تھے کہ آپ ﷺ پر جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے اور فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ اپنی امت کو ایک حرف پر قرآن پڑھائیں۔آپ ﷺ نے کہا ’’میں اللہ عزوجل سے عفو و مغفرت کا سائل ہوں،کیونکہ میری امت اس کی طاقت نہیں رکھتی۔‘‘ پھر جبرائیل علیہ السلام دوسری بار آئے اور پہلے کی مانند ذکر کیا،حتیٰ کہ سات حرفوں تک پہنچے۔فرمایا اللہ آپ کو حکم دیتا ہے کہ اپنی امت کو (کلام اللہ) سات حرفوں پر پڑھائیں،جس حرف پر بھی وہ پڑھیں گے،صحیح ہو گا۔